| | | | |

اوول ٹیسٹ،ملکہ برطانیہ کا انتقال،دوسرے روز کا کھیل معطل

لندن،کرک اگین رپورٹ

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم  کے دنیا سے چلے جانے کی نیوز کرکٹ  برادری پر بھی غم کا پہاڑ بن کر گری ہے۔انگلیند اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل کردیا گیا ہے۔باقی ایام کے میچزکا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔

اوول میں آج جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کا ٹاس ہی ہوا تھا کہ بارش کے سبب کھیل ہی ممکن نہ ہوسکا۔انگلینڈ نے فیلڈنگ کا اعلان ضرور کیا،لیکن وہ فیلڈ میں آنہیں سکا۔یوں امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

آئی سی سی کا فیصلہ آگیا،آصف علی اور فرید خان بڑی سزا سے محفوظ

شام میں انگلینڈ مین یہ خبر ملی کہ ملکہ یونائیٹڈ کنگ ڈم الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں چل بسی ہیں تو بورڈ نے جمعہ کو شیڈول دوسرے روز کا کھیل معطل کردیا ہے۔باقی دنوں کا فیصلہ بورڈ بعد میں کرے گا۔

تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ میچ ہے،جس کا نتیجہ ڈرا یا پوائنٹس کی تقسیم کا نکل سکتا ہے۔

بائولرز کے بعد بیٹرز بھی بیٹھ گئے،افغانستان کی بھارت سے پرامن شکست

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *