ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم 128 رنزکے تعاقب میں بنگلہ دیش کے خلاف مشکلات کاشکار تھی،ایسے میں تجربہ کار بیٹر شعیب ملک نے حماقت کردی،دیکھنا ہوگا کہ یہ حماقت پاکستان کے گلے تو نہیں پڑتی۔
پاکستانی ٹیم کی 3 وکٹیں 23 پر گرچکی تھیں کہ 1 رن کا ضافہ ہوا تھا،شعیب ملک نے اپنی وکٹ پلیٹ میں رکھ کر ٹائیگرز کو پیش کردی۔
شعیب ملک نے پیسر کی بال پر شاٹ کھیلی جو کٹ لگ کر ٹھپے کھاتی وکٹ کیپر کے پاس گئی،ملک نے واپس مڑ کر سکون سے کریز میں جانے کی کوشش کی،وکٹ کیپر کا تھرو دیکھ کر بھی انہوں نے اپنے بیٹ کو آرام سے کریز میں رکھنے کی کوشش کی ۔
بہت دیر ہوچکی تھی،ملک کا بیٹ فضا میں رہا،بیلز اڑ گئی تھیں۔ملک آئوٹ تھے۔پاکستان شدید مشکلات میں گھر گیا تھا،کرکٹ فینز اور کمنٹیٹرز نے ملک کے اس طرح رن آئوٹ ہونے پر کڑی تنقید کی ہے۔وہ3 بالز کھیل کر صفر پر گئے،تادم تحرر پاکستان نے12 اوورز میں 4 وکٹ پر صرف 55 ہی اسکور کئے تھے۔