لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
شوہر عظیم،بابر اور امام شادی سے پریشان،سرفراز گولی کے حق میں۔
کرکٹرز بھی اچھی خاصی مزاحیہ بات کرجاتے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک شاندار تصویر کے ساتھ ایسا ٹوئٹ کیا کہ اس میں گولی مارنے کی دھمکی موجود ہے لیکن معاملہ سیدھا سا مزاحیہ سا ہے۔ادھر امام الحق اور بابر اعظم نے ایک شادی تقریب سے اپنی تصویر کے ساتھ ایسے خیالات شیئر کئے ہیں کہ جیسے پنجرے میں بند مرغ ذبح ہونے سے قبل سوچ رہا ہوتا ہے۔
امام الحق نے لکھا ہے کہ میں اور بابر اعظم اس وقت ایک شادی تقریب میں شریک ہیں۔آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے تصویر میں نظر آرہے ہیں۔انہون نے انکشاف کیا ہے کہ ہم اس وقت دنیا کے عظیم شوہر حضرات کا سوچ رہے ہیں ،اور یہ سوچ کر نہایت فکر مند ہیں کہ یا اللہ ،یہ وقت ہم پر بھی آنا ہے۔
اس ٹوئٹ سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد مرد نہایت مشکل میں ہوتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مردوں کا رد عمل کیا ہوگا،کرکٹ گیمز میں خواتین کیا کہتی ہیں۔
ادھر سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے مرینہ خان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی پر پستول تانے ہیں۔سرفراز نے لکھا ہے کہ ابھی اگر ٹریلر نہ آیا تو گولی ماردیں گے۔
اللہ پاک رحم فرمائے۔