ڈھاکا،جارج ٹائون:کرک اگین رپورٹ
شکیب الحسن کانیا یوٹرن۔شکیب الحسن اپنی حرکات نہیں چھوڑ رہے،ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کو تینوں فارمیٹس میں دستیاب ہونگے۔بنگلہ دیش بورڈ نے انہیں گزشتہ ماہ ہی ٹیسٹ اسکواڈ کا کپتان بنایا تھا،وہ ویسٹ انڈیز میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز 0–2 سے ہارچکے ہیں۔انہوں نے اب اپنے بورڈ کو کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔وہ اب شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں کھیلیں گے۔10 جولائی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے بھاگ جائیں گے۔
رضوان کی جارحانہ اننگ،شان مسعود کی ٹیم سے فتح چھین کر پاکستان آمد
شکیب الحسن گزشتہ ایک سال سے یہی کچھ کررہے ہیں۔کبھی کسی ملک کے دورے سے انکار کرتے ہیں ،جیسا کہ نیوزی لینڈ نہیں گئے تھے،کبھی ہوم سیریز میں نہیں کھیلتے،کبھی جنوبی افریقا میں ایک فارمیٹ چھوڑدیتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ شکیب الحسن میں کسی روٹھی خاتون کی روح حلول کرگئی ہے،وہ ایسی خواتین جو بات بات پر روٹھ جایا کرتی ہیں،کی طرح کرکٹ میدان میں کھیلنے میں لگے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی ان کے اس عمل سے اتفاق کررہا ہے۔