| | | |

رضوان کی جارحانہ اننگ،شان مسعود کی ٹیم سے فتح چھین کر پاکستان آمد

ہوو،کرک اگین رپورٹ

رضوان کی جارحانہ اننگ،شان مسعود کی ٹیم سے فتح چھین کر پاکستان آمد۔محمد رضوان نے سنسنی خیز انداز میں شان مسعود کی ٹیم سے فتح چھین لی۔انگلش کائونٹی کے فرسٹ کلاس میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میچ میں مسلسل دوسری اننگ میں ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

اوپنر علی اور نے کیریئر کے بہترین 141 رنز بنائے۔  سسیکس نے  کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپریل 2021 کے بعد پہلی جیت ڈربی شائر کے خلاف رقم کی۔

 کو ٹام السوپ اور محمد رضوان نے شاندار کردارادا کیا، جنہوں نے بالترتیب 55 اور 76 ناٹ آؤٹ رنزبنائے،  سسیکس نے 76 اوورز میں 342 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہوو میں 17 گیندیں قبل پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔کو مڈ  آئوٹ ہوئے تو  سسیکس کو ابھی 68 رنز کی ضرورت تھی ۔ رضوان  نے کام آسان کردیا۔وہ  پاکستان روانگی سے پہلے کاؤنٹی کے لیے اپنی آخری اننگ کھیل رہے تھے،انہوں نے اس کا ختتام جشن کے انداز میں کیا۔

محمد رضوان کی پہلی کائونٹی سنچری

ڈربی شائر 214 رنزکی برتری لے کر ہارگئی،یہ وہ وقت تھا جب کل تیسرے روز چائے کے وقفہ تک ان کا ہولڈ تھا۔انہوں نے فالو آن نہیں کروایا،خود کھیلے اور  تیسرے دن 127 کا اضافہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں گنوادیں۔دوسرا کام یہ ہوا ہے کہ  آج آخری روز بارش کے سبب 14 اوورزکا کھیل ضائع ہوگیا،اس کے بعد ڈربی شائر نے اننگ ڈکلیر کرکے سسیکس کو 342 رنزکا مشکل ہدف دے دیا۔

رضوان  جنہوں نے پہلی اننگ میں 130 رنزبنائے تھے،دوسری باری میں 82 بالز پر 76 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔9 چوکے اور ایک چھکا رسید کیا۔شان مسعود پہلی اننگ میں 46 اور دوسری باری میں 37 رنزبناسکے تھے۔ان کی ٹیم بڑی برتری کے بعد بھی ہارگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *