کرک اگین رپورٹ
شیخ رشید کا بھرپور تعاون،بھارت انڈر 19 ورلڈ چیمپئن بن گیا
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھارت نے جیت لیا۔انگلینڈ کا 1998 کے بعد 24 سال میں پہلی بار ٹائٹل اٹھانے کا خواب بکھر گیا۔بھارت تاریخ کے 8ویں فائنل میں ریکارڈ 5 ویں بار یوتھ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔
سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے میگا فائنل میں اس نے انگلینڈ کو آئوٹ کلاس کردیا۔4 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
فاتح ٹیم نے 190 رنز کا ہدف 14 بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔صفر پر پہلی اور 97 پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد بھی بھارت دبائو میں نہ آیا۔انگلش گیند باز فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔شروع میں شیخ رشید نے قیمتی ففٹی بناکر بھارت کے ابتدائی نقصانات کا مداوا کردیا۔بعد میں نشاط سندھو اور راج باوا نے قریب کام مکمل کردیا۔پھر بھی 164 کے اسکور پر راج باوا کی 35 رنز کی اننگ کا خاتمہ کرکے انگلینڈ نے کم بیک کی کوشش کی ۔سندھو 45 کرکے باہر ہوگئے۔اس میں اس وقت اضافہ ہوا جب 176 کے اسکور پر چھٹی کامیابی مل گئی۔بھارت پرسکون تھا کہ 18 بالز پر 12 رنز باقی تھے۔نتیجہ میں ہدف 14 بالز قبل 6 وکٹ پر پورا کرلیا۔
جیمز سیلز نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لیں۔لیگ اسپنر ریحان احمد کفایتی بائولنگ کرکے وکٹ نہ لے سکے۔
اس سے قبل انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہلک رہا۔اس کا ٹاپ آرڈر تو فلاپ ہوا ہی،ساتھ میں مڈل آرڈر بھی تباہ ہوا۔61 کے اسکور پر 6 اور 91 پر 7 وکٹ گنوانے کے بعد بھی اسے 2 اننگز نے سہارا دے دیا ۔
جیمز ریو نے شاندار 95 رنز بنائے۔آخری بیٹرز میں جیمز سیلز 34 پر ناٹ آؤٹ آئے۔ٹیم 45 ویں اوور میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بھارت کی جانب سےراج باوا نے 31 رنز دے کر 5 اور روی کمار نے 34 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔