میلبورن،کرک اگین رپورٹ
شین وارن کے دنیا سے جانے کے بعد سےدنیائے سپورٹس غمزدہ ہے،ابتدائی خبریہ تھی کہ شین وارن کو دل کا دورہ پڑا،تھائی لینڈ میں تھے،جانبر نہ ہوسکے۔باقی خراج تحسین ہے۔پہلی بار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے تفصیلات بیان کی ہیں کہ وہ وہاں کیا کررہے تھے،آخر میں کیا ہوا۔
شین وارن اپنی موت سے ایک روز قبل ہی 3 ماہ کی چھٹی پر تھائی لینڈ پہنچے تھے،اس سے قبل وہ فاکس سپورٹس کے ساتھ ایشز سیریز پر کام کررہے تھے۔
وارن کے منئجر جان ایرکسائن نے کہا کہ وہ صرف ایک رات قبل ہی یہاں پہنچے تھے۔انہوں نے بتایاکہ وہ 5 بجے ڈرنکنگ کے لئے باہر جانے والے تھے،سوا 5 بجے موت نے دروازہ کھٹکھٹا دیا،وارن کو جلدی،وقت کی پابندی کی ہوتی تھی،ایک ہی بات جو ہمیزہ کہتا تھاکہ
چلو،دیر کررہے ہو۔تم کیوں دیر کررہے ہو۔
شین وارن پھر نہ بولے،ہمیں لگا کہ کچھ غلط ہوگیا۔ابتدائی طبی امداد دی،لیکن ہسپتال جانے تک وہ جاچکے تھے۔
تھائی لینڈ میںامور خارجہ کی وزیر نے تصدیق کی ہے کہ وہ جزیرےکوہ سمائی اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جائیں گے۔
تھائی حکومت ان کے پوسٹ مارٹم،آخری رسومات اور پھر ان کے آسٹریلیا بھیجنے کے انتظامات کررہی ہے۔