سنچورین،کرک اگین رپورٹ
File Photo
صبح کے بعد شام،گزرتے بلکہ مکمل ہوتے سال کے قریب آخری دن ایک اور ٹیسٹ ریٹائرمنٹ آگئی ہے۔دوسرا دھماکا جنوبی افریقا کے ینگ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے کردیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق ڈی کاک ٹیسٹ کرکٹ سے رٰیٹائرہوگئے ہیں،یہ فیصلہ فوری نافذ ہوگیا ہے۔
بھارت کے خلاف آج ہی سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کا وہ حصہ تھے۔جنوبی افریقا کو 133 رنز سے شکست ہوئی ہے۔
رواں صدی کے بڑے کھلاڑی راس ٹیلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان،پاکستان کے دورے سے باہر
ڈی کا ک کی فوری ریٹائرمنٹ کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں،ان کی اہلیہ ساشا کے ہاں پہلے بچہ کی پیدائش متوقع ہے۔
ڈی کاک کی عمر صرف 29 سال ہے۔2014 میں ڈبییو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر نے54 میچز کھیلے ہیں اور 3300 اسکور کئے ہیں۔6 سنچریز اور22 ہاف سنچریز ہیں۔141 ہائی اسکور ہے۔39 کے قریب کی بیٹنگ اوسط ہے۔کاک نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ فوری نہیں ہے،میں نے کافی وقت سوچا ہے۔میں محدود اوورز کی کرکٹ بہتر انداز میں کھیلوں گا،
جمعرات 30 دسمبر کی صبح بھی ایک بڑے کرکٹر کی رخصتی کی نوید لائی تھی،جب نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر راس ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ڈی کاک کی دوران سیریز اچانک ریٹائرمنٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔