| | | | |

رواں صدی کے بڑے کھلاڑی راس ٹیلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان،پاکستان کے دورے سے باہر

عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ

File Photo

کرکٹ کی دنیا کا،رواں صدی کے بڑے کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ لے لی۔نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر راس ٹیلر نے انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

راس ٹیلر نے کہا ہے کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ ہمارا جاری کرکٹ ہوم سیزن میرے کیریئر کے لئے فل سٹاپ ہوگا۔میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچزکی آخری سیریز کھیلوں گا۔6 ایک روزہ میچز میں میں آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کے خلاف ایکشن میں ہوگا،اپنے 17 سالہ کیریئر کو خیر آباد کہتا ہوں،اپنے ملک نیوزی لینڈ کا شکرگزار ہوں۔

راس ٹیلر کا انٹر نیشنل کیریئر اپریل 2022 میں ختم ہوگا۔راس ٹیلر کرکٹ تاریخ کے پہلے پلیئر بنے ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ میں 100 میچز سے زائد میں شرکت کی ہے۔2006 میں ڈیبیو کرنے والے سابق کیوی کپتان اپنے ملک کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور7584 اور اپنے ہی ملک کے لئے سب سے زیادہ 8581 ایک روزہ اسکور کرنے والے بیٹر ہیں۔37 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر نیوزی لینڈ کے لئے سب سے زیادہ18074 اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔اپنے ملک کے لئے تمام پلیئرز میں زیادہ 21 ون ڈے اور اوور آل 40 سنچریز کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔445 بار اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

راس ٹیلر 8 مارچ 1984 کو پیدا ہوئے۔2006 میں ون ڈے اور ٹی 20 جب کہ 2007 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔110 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔233 ایک روزہ میچز میں کیپ پہنی ہے۔102 ٹی 20 انٹر نیشنل میچزکا تجربہ رکھتے ہیں۔

راس ٹیلر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی یہ  بات بھی فائنل ہوگئی ہے کہ وہ پاکستان کا تاریخی دورہ بھی نہیں کریں گے۔کیوی ٹیم نے اگلے 2 سال میں 2 بار پاکستان کا دورہ کرنا ہے،کیا ہی اتفاق ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑی کو پاکستان میں کوئی میچ کھیلنے کا اتفاق نہیں ہوا ہوگا۔کیوی ٹیم نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2002 میں کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *