ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انتظامیہ کو بند انکلوثرز کھولنے پڑگئے۔ان میں عمران خان انکلوژر بھی شامل ہے۔ ملتان سٹیڈیم میں فینز امڈ آئے،عمران خان انکلوژر سمیت کئی کھولنے پڑگئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کے درمیان نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ میچ دیکھنے کے لیے ملتان اور گردونواح سے شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی اسٹیڈیم میں 14 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کرکے قومی کرکٹرز کو سپورٹ کیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی یہ بڑی تعداد ایک نیا ریکارڈ قائم کرتی دکھائی دی پی سی بی کی جانب سے صبح میوزک کنسرٹ کےمنسوخ کئے گئے اعلان کے بعد بھی شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی، جس سے فائنل کے موقع پر شائقین کے غیر معمولی جوش و خروش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان گولڈ نے فائنل میں 340 رنزبنائے۔پاکستان گرینز کی بیٹنگ جاری ہے۔
