لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
لیجنڈری مرحوم لیگ اسپنر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر نے پی ایس ایل 7 میچ کے دوران جیب سے کاغذ نکال کرلہرادیا،کیمرے کی آنکھ کاغذ پر لکھے پیغام کو نہ دیکھ سکی۔میچ کے بعد لیگ اسپنرنے خود ہی اپنا راز بتادیا۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس کے ہی بنائے پلان میں چکرادیا،شاندار جیت
یہ ایک ناقابل یقین بات تھی کہ میچ کے دوران جیب کچھ نکالا جائے،ہوا میں لہرادیا جائے،جدید کرکٹ میں جیبوں میں بہت کچھ چھپایا گیا،کیمرے کی آنکھوں نے پکڑا۔کھلاڑی معطل ہوئے۔کرکٹ بدنام ہوئی۔آخری بار آسٹریلیا کے اس وقت کے کپتان سٹیون سمتھ ساتھی پلیئرز کے ساتھ جیب سے ریگ مار نکالا تھا۔عثمان قادر نے بھی جیب میں ہاتھ ڈالا۔کاغذ نکالا۔خفیہ پیغام رسانی یا کوئی بھی علم کی منتقلی کا کیس بن سکتا تھا،کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر نے یہ سب وکٹ لینے کے بعد کیا۔
میچ کے بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس پر لکھا تھا کہ اللہ پاک بہترین پلاننگ کرنے والا ہے۔سوال یہ ہے کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔حریف بیٹر عمر اکمل سے ان کا قریبی رشتہ بھی ہے۔
میچ کے بعد سرفراز احمد نے مایوسی کا اظہار کیا،کہا کہ اچھا میچ ہارگئے،اگلی بار جیتیں گے۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے سمیت اپنے چھوٹے چھوٹے پلان بنائے جانے کا اعتراف کیا۔ول سمیڈ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دے دی۔