ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی سینئر امپائر علیم ڈار بال کی زد میں آگئے،ان کے سر پر لگنے والی گیند اتنی زوردار تھی کہ ان کے 14 طبق روشن ہوگئے،گرائونڈ میں موجود کھلاڑی کافی دیر تک ان کا سر سہلاتے رہے،چوٹ اتنی زوردار تھی کی تکلیف بڑھتی ہی گئی۔نتیجہ میں فزیوکو میدان میں آنا پڑا،اس نے فوری ٹریٹمنٹ کی ۔
ابو ظہبی میں ان دنوں ٹی 10 لیگ کے مقابلے جاری ہیں۔بدھ کی شب ناردرن واریئرز اورچنائی کے میچ کے دوران پیش آیا۔ناردرن کی اننگ کا چھٹا اوورجاری تھا،جب ایک تھرو امپائر کی جانب گئی،آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار نے بھاگنے اور جھکر اس کی زد میں آنے سے بچنے کی ناکام کوشش کی،گیند پچھلی سائیڈ سے سیدھی ان کی کھوپڑی پر لگی،اس سے تمام فیلڈرز ششدر ر گئے۔
دو اور مسلمان کرکٹرز کے ساتھ گھٹیا سلوک،مجرمانہ طرز عمل،آئی سی سی کتنی ذمہ دار
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اینجلیو پریرا نے علم ڈارکے پاس جاکر نہ صرف ان کا مساج کیا ،بلکہ کافی دیر تک سر کے اس حصہ پر ہاتھ پھیرتے اور جائزہ لیتے رہے کہ کہیں خون وغیرہ تو نہیں آرہا۔اس کے کچھ دیر بعد فزیو نے آکر انہیں چیک کیا۔
یہ میچ ناردرن واریئرز نے 19 رنز سے جیت لیا،اہم بات فاتح ٹیم کے کھلاڑی اوشین تھامس کی ہیٹ ٹرک تھی