کراچی،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وہ سابق کھلاڑی جو عمران خان کے ساتھ کھیلے ہیں،ان کے بیانات آنا شروع ہوگئے ہیں۔عمران خان کے زمانے کے قریبی ساتھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا تاریخی رد عمل آیا ہے۔انہوں نے قوم کو اہم راز بھی بتادیا ہے۔
عمران خان اس وقت بطور وزیر اعظم عدم اعتماد تحریک کا سامنا کررہے ہیں۔ان کی قسمت کا فیصلہ کل اتوار کو ہوگا۔ایسے موقع پر کہ جب ہر حکومتی ترجمان مایوس سا ہے۔وسیم اکرم نے تاریخی رد عمل دیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم عمران خان کے شانہ بشانہ جڑے ہیں۔وسیم اکرم نے تاریخی الفاظ لکھے ہیں۔سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر انہوں نے لکھا ہے کہ
عمران خان اور سیاسی گرما گرم میچ،شاہد آفریدی میدان میں آگئے،تاریخی جملے
وہ قیادت کرنے،لڑنے اور جیتنے کے لئے پیدا ہوا۔یہ سب اپنے لئے نہیں ،بلکہ اس کے لئے جس کی وہ نمائندگی کررہا ہے۔یہ وہ عہدہ یا طاقت نہیں ہے،جس کے لئے وہ لڑرہا ہے۔
یہ اس کی تقدیر ہے۔
اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔
اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم نے ہیش ٹیگ میں اسٹینڈ ود عمران خان،نیوز گو اپ لکھا۔
وسیم اکرم کے الفاظ کو سادہ سے انداز میں یوں لکھا جاسکتا ہے کہ
عمران خان قیادت،فائٹ اور جیت کے لئے ہی پیدا ہوا ہے،یہ سب صرف اپنے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے کررہا ہے۔وہ وزیر اعظم کی کرسی یا طاقت کے لئے یہ سب نہیں کررہا۔یہی اس کی تقدیر ہے کہ اسے لڑنا اور جیتنا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے قوم کو کہا ہے کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔اس طرح وسیم اکرم نے قوم کو یہ راز بتایا ہے کہ مایوس نہ ہوں،یہ لڑنا اور فائٹ کرنا اس کی تقدیر ہے اور پھر جیتنا بھی اس کی ہی تقدیر ہے،کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے،ختم نہیں۔