کرک اگین اسپیشل رپورٹ
عمران خان اور سیاسی گرما گرم میچ،شاہد آفریدی میدان میں آگئے،تاریخی جملے۔پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تازہ ترین حالات سامنے آگئے ہیں،اس کے باوجود ابھی تک کسی بڑے کرکٹر نے کوئی بات نہیں کی لیکن پھر بھی ان کے بعد کے زمانہ کے سابق کپتان شاہد آفریدی میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے ایک کمال ٹوئٹ کردیا ہے،کسی کا نام لئے بغیر جو کچھ بھی کہا ہے وہ عمران خان اور موجودہ حکومت کے حق میں جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ
پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔
ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں،عمران خان پھر فاتح یا کوئی تیسرا،بریکنگ نیوز
شاہد آفریدی کا یہ بیان کرکٹ برادری اور عام پاکستانی کی بھی آواز ہے۔شاہد کے اس بیان کے 2 مطلب نہیں صرف ایک ہی مطلب ہے جو واحد ہے۔