اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
عمران خان کے لئے 48 گھنٹے بعد اچھی خبر،رمیز راجہ کے حوالہ سے کرک اگین تجزیہ درست ۔ملک بھر کے سیاسی حالات میں نیا طلاطم،اگلے 24 گھنٹے نہایت ہی اہم ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق کل بدھ 18 مئی شام 5 بجے تک موجودہ حکومت تحلیل ہوجائے گی۔اسمبلیاں توڑدی جائیں گی۔نگران وزیر اعظم کا اعلان ہوجائے گا جو ٹیکنو کریٹ ہوگا۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے یہ افواہیں جاری تھیں کہ اگلے 48 گھنٹے نہایت اہم ہیں۔آج منگل کے روز مزیسد پیش رفت ہوئی ہے۔ملک نئے عام انتخابات کی جانب جارہا ہے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا
کرک اگین نے گزشتہ ماہ یہاں اپنے تجزیہ میں لکھا تھا کہ پی سی بی چیئرمین رمیز رمیز راجہ کے مستقبل کا فیصلہ حکومت کے قدم مضبوط ہونے سے مشروط ہے،اگر یہ حکومت ایسے ہی رہی تو پھر رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی رہیں گے،اس کی تصدیق آج ملکی میڈیا بھی کررہا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین ہی رہیں گے جب کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں جب موجودہ حکومت ختم ہوجائے گی تو کرک اگین کے تجزیہ کو 1000 فیصد سند مل جائے گی۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کلیئر،اہم پیش رفت،رضوان کہاں ایکشن میں آنے والے
اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فیصلے کئے جاچکے ہیں،اب صرف رسمی اعلان اور رسمی مشاورت باقی ہے۔اس سارے عمل میں ایک غیر ملکی افسانے نے اہم کردار اداکیا ہے۔
نوٹ:پاکستانی حکومت فوری طور پر انتخابات کی جانب جارہی ہے،اوپر دی گئی تفصیلات اسلام آباد سےباخبر ذرائع نے دی ہیں،ایک سوال کے جواب میں یہ ضرور کہا گیا ہے کہ گھنٹوں کی تعداد میں کسی وجہ سے اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اب یہ بات ہفتوں پر محیط نہیں ہے۔