چٹا گرام،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter/pcb
فارمیٹ تبدیل،ٹی 20 کرکٹ کا زور ختم۔اب ریڈ بال کا معرکہ ،بظاہر کمزور حریف،بنگلہ دیش اپنے ملک میں خطرناک پچزکی وجہ سے مشکل حریف مشہور۔کیا کہانی ہوگی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج جمعہ 26 نومبر 2021 سے چٹاگرام میں شروع ہوگا۔
میزبان ٹیم 3 ٹی 20 میچزکی سیریز میں کلین سویپ ہونے کےبعد دبائو میں ہوگی۔کچھ سینئرز اور کچھ نئے پلیئرز کے ساتھ وہ گرین کیپس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کریں گے۔مہمان ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں طویل وقت سے مستقل سپورٹ نہیں ملی ہے۔مڈل آرڈر فلاپ شو بنتا ہے تو کبھی ٹاپ آرڈر اڑ جاتی ہے۔اس بار عابد علی کے ساتھ امام الحق اوپننگ کریں گے،بٹ بھی گئے اور بھی کئی ہٹ گئے۔سوال یہ ہے کہ امام الحق اس معاملہ میں کیا کریں گے،جواب کلیئر ہے۔سارا دارومدار پھر بابر اعظم اور محمد رضوان پر ہوگا۔اظہر علی چلے بھی تو سٹرائیک ریٹ کا مسئلہ ہوگا۔نہ چلے تو پھر بھی کافی مسائل ہونگے۔
ٹی 10 لیگ،مزید 2 میچزکا فیصلہ،کوئی ہیرو،کوئی زیرو
فواد عالم پر پھر انحصار ہوگا،فہیم اشرف سے توقع ہوگی۔حسن علی سے امیدیں باندھی جائیں گی۔پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ پیسرز میں شاہین آفریدی،حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوسکتا ہے اور یہ نہایت کمزور پیس اٹیک ہوگا۔اسپنرز میں ساجد خان کے ساتھ نعمان علی ہونگے،یہاں بھی حالات فیورٹ نہیں ہیں،یہ سب کمزور کردار ہیں،الگ بات ہے کہ کمزورحریف کے خلاف چل بھی جائیں۔
کرک اگین نے اوپر جن پلیئرز کا نام لکھ کر تبصرہ کیا ہے ،یہ 11 کھلاڑی ہی پہلا ٹیسٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔دوسری جانب بنگلہ دیش اسکواڈ میں اچھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔وہاں بھی حالات زیادہ اچھے نہیں ہیں،اس میچ کے لئے ٹیم میں 3 ڈیبیو ہونگے۔
کپتان مومن الحق نے تصدیق کی ہے کہ اوپننگ پوزیشن سمیت مڈل آرڈر اور بائولنگ میں ڈیبیو پلیئرز ہونگے،ان کے علاوہ بھیسب ایسے ہیں کہ ان سے پاکستان کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگا۔
چٹاگرام میں گزشتہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 395 رنزکے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے تاریخی جیت اپنے نام کی تھی۔پچ کے حوالہ سے کوئی بڑی انہونی نہیں ہوگی،پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان ویسٹ انڈیز میں ایک میچ ہارا تھا،ایک جیتا تھا،پوائنٹس ٹیبل پر گیم آن رکھنے کے لئے دونوں میچزکی جیت ضروری ہے۔