کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالہ سے ہمسایہ ملک میں منفی خبریں چلتی رہیں۔آسٹریلین میڈیا نے تاحال اس پر کچھ خاص ہیڈ لائنز نہیں لگائی ہیں۔ہفتہ کا دن پاکستان کرکٹ فینز اور پی ایس ایل کے لئے اچھا نہیں تھا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیمز فالکنر نے لیگ کی ساکھ کو خراب کیا ہے ۔پی سی بی نے رد عمل میں تاخیر کی ہے۔ویسے جس طرح کی توڑ پھوڑ اور بد تمیزی کی باتیں سامنے آئی ہیں اس کے بعد فالکنر کو قانون کے حوالہ کرنا چاہئے تھا۔
لاہور کی بیٹنگ،جیمز فالکنر پر پی ایس ایل کھیلنے کی پابندی،پی سی بی کا اعلان
اب یہ باتیں کہ توڑ پھوڑ،نشہ،گالم گلوچ وغیرہ سے اتنا جرمانہ ہوسکتا تھا،اپنی کمزوری کا اعتراف ہے۔سیدھے الفاظ میں یہ بولا جاسکتا ہے کہ بگ تھری کے ایک رکن ملک کے تھرڈ کلاس پلیئر کے خلاف بھی ایکشن پی سی بی کے لئے ناممکن رہا۔اس میں مصلحت کیا ہوسکتی ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان أنا ہے۔اس کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اصل بات کمزوری اور لاچاری کی ہے۔
ادھر افغانستان نے اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔یہ جان لیں کہ سٹورٹ لا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے چارج سنبھالیں گے۔ان کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے۔ان سے قبل جنوبی افریقا کے لانس کلوزنر کوچ تھے۔
ادھر بھارت نے سری لنکا کے خلاف محدود اوورز سیریز اور ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی ٹیمز اور کپتان کا اعلان کردیا ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ سے استعفی دینے والے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتانی مل گئی ہے.
پی ایس ایل اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر آسٹریلین کرکٹر کا حملہ،اصل کہانی جانیئے
کراچی کنگز کی مسلسل ناکامی پر ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے طنز کیا ہے اور ان کا طنزیہ ٹوئٹ وسیم اکرم وغیرہ کے خلاف جاتا ہے۔کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال پی ایس ایل 8 میں کنگز کے ہیڈ کوچ ہونگے۔پڑھنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ کس کی اور کیسی چھترول کررہے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے ملتان سلطانز کے شاہ نواز دھانی کے جشن منانے کے انداز کو مسخرہ پن قرار دیا ہے۔ٹی وی تبصرے میں انہوں نے شدید رد عمل دیا۔کہتے ہیں کہ یہ کیا انداز ہوا۔عزت اور وقار بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔گلیڈی ایٹرز کیمپ کے سامنے جاکر وہاں خوشی منانا کیا پیغام دینا ہے۔وہاں ویو رچرڈز موجود ہیں ۔کچھ خیال کرنا ہوگا ۔