کراچی،پی سی بی پریس ریلیز
image by PCB
قائداعظم ٹرافی کا ڈے اینڈ نائٹ فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، جہاں پانچ روزہ میچ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن خیبر پختونوخواہ نے اپنی پہلی اننگز کے 87 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے ہیں.ریحان آفریدی 23 اور آصف آفریدی 3 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے.میچ کے پہلے روز خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد 102 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے. وہ دن کے اختتامی لمحات میں وقاص احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے. ناردرن کے فاسٹ باؤلر اب تک تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں.
انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر شکست دے دی
اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو 6 کے مجموعی اسکور پر خیبر پختونوخواہ کے اوپنر فخر زمان اور ان فارم صاحبزادہ فرحان وقاص احمد کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے.ایسے میں کامران غلام نے اوپنر اشفاق احمد کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کرکے خیبر پختونوخواہ کی اننگز کو ری بلڈ کرنا شروع کیا. اشفاق احمد 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے.
کامران غلام 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. 196 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے. وہ مبصر خان کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے.خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد 170 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.ریحان آفریدی 53 گیندوں پر 23 جبکہ آصف آفریدی 7 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں.ناردرن کے وقاص احمد 3 جبکہ محمد نواز اور مبصر خان ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں.