| | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری بال پر شکست دے دی

دبئی،کرک اگین رپورٹ 

ایشیا کپ انڈر 19 کپ میں پاکستان  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 2 وکٹ سےہرا دیا۔آخری بال پر چوکے نے ٹیم کو جیت دلوائی۔گرین کیپس کے ہاتھوں بلیو کیپس 96 پر 5 وکٹ گنوا چکی تھی۔اس کے باوجود اس نے 238رنز کا ہدف سیٹ کردیا۔
بلیو شرٹس ٹیم نے اس کے تعاقب میں پہلی وکٹ صفر پر گنوادی۔صداقت اور محمد شہزاد نے دوسری وکٹ پر 64 اسکور کا اضافہ کیا لیکن صداقت کے 29کے بعد حسیب اللہ بھی 3 کرسکے۔پاکستان کو بڑا دھچکا 159 کے اسکور پر لگا جب سیٹ بیٹر محمد شہزاد 82 کرکے رن آؤٹ ہوگئے۔اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لئے نیٹ رن ریٹ بھی بڑھتا گیا۔عرفاں خان 33اور کپتان قاسم اکرم 22 کرپائے۔رضوان محمود بھی 29 کرسکے۔پاکستان کو آخری اوور میں 8 آخری 2 بالز پر 4 اسکور بنانا تھے۔8کھلاڑی آئوٹ تھے۔

ایسے میں احمد خان اور علی اسفند پر نگاہیں مرکوز تھیں۔اوور کی 5 ویں بال پر 2 اسکور نمے۔آخری با ل پر بھی 2 ہی بنانا تھے۔احمد خان نے چوکا لگاکر پاکستان کو سنسنی خیز 2 وکٹ کی جیت دلوادی،وہ 29 پر ناٹ آئوٹ گئے۔بھارت کی جانب سےراج باوا کی 56 رنزکے عوض 4 وکٹیں رائیگاں گئیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ،شیخ رشید بھی پاکستان کی راہ سے ہٹنے پر مجبور،بھارت کے 4 کھلاڑی آئوٹ

اس سے قبلدبئی میں جاری ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔یہ بظاہر درست رہا۔ذیشان کی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے اس کی 3 وکٹیں 14 پر ہی پویلین چلی گئیں۔اس وقت پر ہارنر سنگھ نے 46 اور راج باوا نے 25 کے ساتھ مزاحمت کی۔پاکستان نے دونوں کو 100 سے پہلے آئوٹ کرکے واپسی کرلی۔اس کے بعد ایک بار پھر بھارت نے واپسی کرلی۔اس کا سہرا اردھایا یادھیو کے سر رہا۔انہوں نے 50 کی اننگز کھیلی۔ہنگرکیکر نے 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 33 کرکے پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کردیں۔

بھارت کی ٹیم ایک اوور قبل 237 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ذیشان ضمیر نے 60 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی. محمد شہزاد 81 رنز اور ذیشان ضمیر 5 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے.

میچ کی آخری گیند پر پاکستان انڈر 19 کو جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے کہ احمد خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلادی. انہوں نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 238 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. پاکستان کے محمد شہزاد نے 105 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 81 رنز کی اننگز کھیلی.

محمد عرفان نیازی 32 اور رضوان محمود 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے. بھارت کے راج ناد باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں.

اس سے قبل فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. ذیشان ضمیر نے 60 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

اویس علی نے 2 جبکہ معاذ صداقت اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں.بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر آرادھیا یادیو 50 اور ہرنور پنوں 46 رنز بنا کر نمایاں رہے.۔

محمد شہزاد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *