| | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،شیخ رشید بھی پاکستان کی راہ سے ہٹنے پر مجبور،بھارت کے 4 کھلاڑی آئوٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ انڈر 19 کا میچ جاری ہے،دبئی میں ہونے والے میچ میں شیخ رشید نے آڑے آنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی راستے سے ہٹنا پڑا۔

ایشیا کپ انڈر 19 ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ شروع ہوا تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاقومی پیسر ذیشان ضمیر نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے بھارت کے ٹاپ کے 3 کھلاڑی جلد آئوٹ کردیئے،اس دوران ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے والے حریف ٹیم کے شیخ رشید نے بھی آڑے آنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ہٹنے پر مجبور ہوئے۔شیخ رشید 6 پر لوٹ گئے۔41 کے مجموعہ پر پاکستان نے چوتھی کامیابی بھی حاصل کرلی۔اس بار کامیاب بائولر اویس علی تھے۔

بھارتی یوتھ ٹیم کے 14 پر 3 اور 41 پر 4 بیٹرز پویلین میں لوٹ چکے تھے،ایسے میں  راج باوا اور ہارنر سنگھ کی مزاحمت جاری تھی۔ذیشان ضمیر نے5 اوورز میں 30 رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کردیئے تھے۔

بھارت نے آخری اطلاعات تک 10 اوورز میں 58 اسکور بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *