لاہور ۔کرک اگین رپورٹ ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا اہم ترین میچ شروع ہو گیا ہے،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم کے لیے “کرو یا مرو” کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس میچ میں شکست انہیں ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر کر دے گی، جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی فائنل کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔ اس سے قبل سیریز کے تمام میچز پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں یہ اس ایونٹ کا پہلا میچ ہے۔
پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اب یہ سوال کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں ہے کہ کیا انگلینڈ کی ٹیم اپنے پچھلے میچ کی تاریخ دہراتے ہوئے ایک بار پھر 429 سے زائد رنز کا بڑا ہدف بنانے کی کوشش کرے گی، یا لاہور کی نئی پچ پر میچ کا نقشہ کچھ اور ہی ہوگا۔
پاکستان کی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں
پاکستانی کپتان نے ٹاس کے وقت ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا۔
نسیم شاہ انجری کا شکار۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ شدید قسم کی انجری کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور انہیں مکمل آرام دیا گیا ہے۔ رضاء اللہ کا ون ڈے ڈیبیو۔نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر رضاء اللہ کو ٹیم میں شامل کر کے ون ڈے ڈیبیو کرایا گیا ہے۔ رضاء اللہ اس سے قبل پاکستان کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور آج وہ اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں۔شاداب خان کی واپسی۔ٹیم کو متوازن کرنے کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو بھی فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کینسر سے آگاہی کے لیے ‘پنک میچ’ کا انعقاد
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی ذمہ داری کے تحت آج کے میچ کو “پنک میچ”کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اقدام چھاتی کے کینسر (بریسٹ کینسر) کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس مہم کی مناسبت سے اسٹیڈیم میں ہر طرف گلابی رنگ کی برانڈنگ کی گئی ہے اور پورا گراؤنڈ پنک رنگ کے رنگ میں رنگا نظر آ رہا ہے۔
