ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی
نیشنل چیمپئنز کپ فائنل۔ پاکستان گولڈ کا ہولڈ۔پاکستان گرینز کے خلاف 340 رنز کا بڑا پہاڑ کھڑا کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گولڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 340 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کر دیا ۔پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ شامل حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد اخلاق نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 31 رنز بنائے، ۔کامران غلام 10 رنز بنا سکے، جبکہ سعدخان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ کی جانب سے دوسری سنچری اسکور کی۔
چیمپئنز کپ فائنل،شامل حسین کی سنچری،ملتان سٹیڈیم میں غیر معمولی سرگرمی
سعد خان نے 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی گروپ مرحلے کے میچ میں سنچری بنانے والے حیدر علی اس بار صرف 2 رنز بنا سکے، جبکہ عبدالصمد نے دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
نسیم شاہ،فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
