کراچی،پی سی بی میڈیا ریلیز
PCB Image,file photo
پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے باعث ناردرن کے بیٹر محمد حریرہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ ناردرن اور خیبرپختونخوا کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے دوران پیش آیا ۔
محمد حریرہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔یہ آرٹیکل میچ میں آؤٹ ہونے پر اپنے ایکشن کے ذریعے غصہ اور غیر مناسب رویے کا اظہار کرنے سے متعلق ہے۔
قائد اعظم ٹرافی فائنل،پنک بال کا کوئی اثر نہیں،ایک کے بعد دوسری اننگ کا بھی اچھا آغاز
یہ واقعہ ڈے اینڈ نائٹ فائنل کےدوسرے روز ناردرن کی پہلی اننگز کے 22ویں اوورمیں اس وقت پیش آیا جب امپائر نے محمد حریرہ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تاہم نوجوان بیٹر نے تاخیر سے کریز چھوڑی۔
محمد حریرہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔ جرمانہ آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اور فیصل خان آفریدی نے عائد کیا۔