| | |

قائد اعظم ٹرافی فائنل،پنک بال کا کوئی اثر نہیں،ایک کے بعد دوسری اننگ کا بھی اچھا آغاز

کراچی،کرک اگین ،پی سی بی میڈیا ریلیز

Image By PCB

قائد اعظم ٹرافی فائنل،پنک بال کا کوئی اثر نہیں،ایک کے بعد دوسری اننگ کا بھی اچھا آغاز۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونوخواہ کے 374 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔

گلابی گیند سے کھیلے جانے والے پانچ روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن کے سرمد بھٹی 39 اور فیضان ریاض ایک کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

 ناردرن کے نوجوان بیٹرز حیدر علی اور محمد حریرہ نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز اور اپنی ٹیم کے لیے 100 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔

حیدر علی 131 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے. محمد حریرہ51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ان دونوں کھلاڑیوں کو ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ناردرن کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹر کپتان عمر امین تھے وہ 4 کے انفرادی اسکور پر ثمین گل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

اس سے قبل دفاعی چیمپئن خیبر پختونوخواہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 374 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. افتخار احمد کے 102 اور کامران غلام کے 72 رنز کے بعد آصف آفریدی کے پی کے وہ تیسرے بیٹر تھے جو 50 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے. وہ 6 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ریحان آفریدی 31، ساجد خان 22 اور وسیم جونیئر نے 21 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

ناردرن کے مبصر خان نے 52 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. وقاص احمد نے 3 جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *