لاہور۔کرک اگین
عثمان خواجہ نے پھر سنچری جڑدی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 227 رنز 3 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایک اور واقعہ کی مزید تفصیلات آئی ہیں ۔
قانون کی بک مانگنے،امپائر سے لڑنے والے وارنر پر جرمانہ تیار
ڈیوڈ وارنر پر جرمانے اور تادیبی کارروائی کا خطرہ
امپائرز نے کیس تیار کرلیا۔میچ ریفری سنائیں گے۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ رننگ کرتے ہوئے اپنے بوٹ وکٹ کے ایسے حصہ میں بار بار ڈال رہے تھے کہ جس سے وکٹ خراب ہوتی۔چوتھی اننگ میں بیٹنگ والی ٹیم مشکل میں جاسکتی تھی۔
وارنر گولی جیسی بال پر بولڈ ہرکر بھی شاہین سے خوش،دونوں میں پھر جذباتی ملاقات
امپائر احسن رضا نے تو باقاعدہ روکا۔اس پر وارنر بولے کہ مجھے اپنے رول قانون کی کتاب دکھائو۔
جب تک بک نہیں دکھائوگے میں نہیں کھیلوں گا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سمجھانے کی کوشش کی ۔ان سے بھی تکرار کی ۔
جھگڑا یہ تھا کہ وارنر شاٹ مارتے ہوئے خطرناک ایریا میں آرہے تھے۔اس سے انہیں روکا گیا
ٹی وی ری پلے نے بھی یہ ظاہر کردیا۔
کمنٹری پینل میں سائمن کاٹیچ نے وارنر کی حمایت کی کہ اسپنر کو کھیلا جاتا ہے
وقار یونس اس پر بولے کہ پیسرز کے سامنے ایسے نہیں کھیل سکتے۔
وارنر تو یہ بھی کہتے سنے گئے کہ اب تم یہ کہوگے کہ میں ایسے کھیلوں ویسے نہ کھیلوں۔
وارنر نے سخت زبان استعمال کی۔میچ کافی دیر رکا رہا۔