| | | | |

قومی بائولنگ کوچ نے شاہین کی اپ ڈیٹ دےدی،رضوان کی رپورٹ،دھانی اور وسیم فٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیلیں گے،وہ نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ سے واپسی کریں گے۔اس کے فوری بعد ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کابھی حصہ ہونگے۔

ادھر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر م،حمد رضوان نے یہ نیوز دی ہے کہ وہ بہتر محسوس  کررہے ہیں،ان کا سی ٹی سکین ہونا ہے،اس کی رپورٹ کے سب منتظر ہیں،کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا واریئر ہےاور جلد ایکشن میں  ہوگا۔پاکستان کا اگلا میچ کل افغانستان سے ہے۔

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ،بابر اعظم کی 1000 روزہ بادشاہت تمام،رضوان کا چانس

ادھر شاہ نواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر ٹریننگ کیمپ میں بائولنگ کریں گے،اس سے ان کی فٹنس کا اندازاہوگا،اگر یہ کامیاب ہوگئے تو پاکستان کے پاس ایونٹ کے اختتام تک بہترین آپشنز موجود ہونگی۔

ادھر جنوبی افریقا کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اس کے پیسر ڈیئرڈوسین ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔پروٹیز اسکواڈ کااعلان ہوگیا ہے۔فاسٹ بائولرز پر کڑا وقت چل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *