| | |

قومی کرکٹر اور ہیڈ کوچ میں شدید تلخ کلامی،ایک کی گھر روانگی

اسلام آباد،ٹی وی رپورٹ

Image by  AFP.file photo

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں قومی کرکٹرز اورکوچ میں پھڈا پڑگیا،شدید لڑائی اور تلخ جملوں کے تبادلے کی بھی آواز آئی ہے۔پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق پاکستانی ٹیم سے ڈراپ حارث سہیل اور بلوچستان ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال میں میں ٹھیک ٹھاک گرماگرمی ہوئی ہے۔

حارث سہیل اس سال انگلینڈکا دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں شامل تھے،ان فٹ ہونے کی وجہس ے عین وقت پر باہر ہوگئے،ان دنوں پاکستان میں جاری فرسٹ کلاس ایونٹ قائد اعظم ٹرافی میں مصروف ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران حارث سہیل اور بلوچستان ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش میں پاکستان کی ٹریننگ میں حسن علی کا موڈ،ٹیم کا ریکارڈ ففٹی ففٹی کیسے

یہی نہیں بلکہ عمران بٹ اور امام الحق جیسے قومی کرکٹرز بھی اس معاملہ میں آئے ہیں،انہوں نے بھی پی سی بی کو شکایت کی ہے کہ فیصل اقبال کارویہ درست نہیں ہے۔

اس ساری صورتحال کا جب بپی سی بی نے نوٹس لیا تو جواب طلبی پر ہیڈ کوچ نے رپورٹ نہیں دی اور طبعیت کی خرابی کا کہہ کر چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *