لارڈز،لندن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ لارڈز میں شروع ہونے کو ہے۔ٹاس ہوگیا ہے۔کمال بات یہ ہوگئی ہے کہ روہت شرما نے ٹاس جیت لیا ہے،ایک بار پھر انہوں نے اپنی فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کو ورلڈکپ سالگرہ کے دن بمراہ کے چکر کاخوف،آج لارڈز میں چیلنج
یوں انگلش ٹیم کو پھر سے جسپریت بمراہ اور ان کے ساتھی گیند بازوں کا سامنا کرنا ہوگا۔پہلے میچ میں اوول میں انگلش ٹیم ایسے ہی ٹاس ہاری،پہلے بیٹنگ کی،پھر اس کی ٹیم 110 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوئی تھی۔بھارت 10 وکٹ سے جیتا تھا۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کی ٹیم میں آمد ہوگئی ہے،ان کی فٹنس کلیئر بتائی گئی ہے۔وہ آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔