لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ میں بیک فٹ پر چلاگیا ہے۔اس طرح آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی سیریز کا یہ پہلا میچ پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ٹیموں پر بھاری پڑرہا ہے۔3 میچزکی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم کے ہاتھوں سے تاحال نکل گیا ہے۔
جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمہ پر جنوبی افریقا نے 7 وکٹ پر289 اسکور بنالئے ہیں۔اس طرح اسے 124 رنزکی سبقت ہوگئی ہے۔3 وکٹیں باقی ہیں۔سیرل اروی 73 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کوئی ففٹی بھی نہ کرسکا لیکن اتنا اسکور اس لئے بن گیا کہ سب نے حصہ ڈالا۔کپتان ڈین ایلجر 47 اور مارکو جانسن کے 41 رنزکے ساتھ آخری لمحات میں کیشو مہاراج کے 41 اسکور حصہ بنے۔ایڈن مارکرم16 اورڈیئر ڈوسین 19 رنزبناسکے۔انگلینڈ کی جانب سےکپتان بین سٹوکس نے 53 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔جمیا ینڈرسن،سٹورٹ براڈ،میتھیو پوٹس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ لی۔
ایک نہیں،3 ففٹیز،پاکستان نیدرلینڈز سے دوسرا ون ڈے بھی جیت گیا
اس سے قبل میزبان انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 45 اوورز کی بیٹنگ میں صرف 165 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اولی پوپ کے 73 رنز اہم تھے۔پروٹیز پیسرز کاگیسو ربادا نے52 رنز دے کر 5 اورانرچ نورتج نے63 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔پروٹیز کو 124 رنزکی برتری ہوگئی ہے۔
ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقا اس وقت پہلے نمبر پر ہے،اس کی جیت اسے مزید ٹاپ پر لے جائے گی۔