لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ
لاہور،قومی ٹیم، کے ٹریننگ سیشن میں کیا کچھ ہوا۔قومی اسکواڈ کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں انڈور ٹریننگ سیشن ہوا۔بارش کے سبب اسے یہاں منتقل کیاگیا تھا۔
نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر،شاداب خان کی پریس کانفرنس منسوخ
بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی مشقوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا پریکٹس میچ کل ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاستان کرکٹ ٹیم نیدر لینڈ کے لئے 12 اگست کو روانہ ہوگی،جہاں 16 اگست کو پہلا،18 اگست کو دوسرا اور 21 اگست کو تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائےگا۔
ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔پاکستان تینوں میچزجیت کر قیمتی 30 پوائنٹس حاصل کرسکتا ہے۔
مارچ 2021 تک کا وقت ہے،ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست اگلے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔