| | | | | | |

لاہور قلندرز کے بعد پشاور زلمی کی بھی پرواز،انگلش کائونٹی کینٹ سے رابطہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کو انٹرنیشنل پرواز مل گئی ہے۔ایک روز قبل لاہور قلندرز کا انگلش کائونٹی یارک شائر سے ایک وسیع بنبیادوں کا معاہدہ ہوا تھا،اب پشاور زلمی کے حوالہ سےاطلاعات ہیں کہ اس کا بھی انگلش کائونٹی کینٹ سے مکالمہ چل رہا ہے۔اس سلسلہ میں پشاور زلمی کے ہیڈ  جاوید آفریدی اور کینٹ کائونٹی کے چیف ایس سائمن کی ملاقات ہوئی ہے۔

یارک شائر کائونٹی کا قلندرز سے تاریخی معاہدہ,لاہور میں میچ شیڈول

سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق پاکستانی فرنچائز اور کائونٹی کرکٹ کے درمیان ہر قسم کی کرکٹ بحالی وتعلق پر بات ہوئی ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں بڑی اطلاعات آنے کی پیش گوئی ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  ایک بڑی خبر زلمی کلب کے لئے آنے کو ہے۔کراس باڈر کرکٹ کے لئے کام جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *