لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کا نیا نتیجہ آنے والا ہے۔مشکوک بائولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں 3 ماہ قبل مسائل کا سامنا تھا۔آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کا مشکوک بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا،اس کے بعد پی سی بی نے ان کو پی ایس ایل میں بائولنگ کروانے سے روک دیا تھا۔
شان مسعودریکارڈ میں ناکام،رضوان اور سرفراز کے کیوں چرچے
محمد حسنین کا فروری میں ایکشن ٹیسٹ پی سی بی نے لیا تھا،اس میں تصدیق ہوگئی تھی کہ ایکشن مشکوک ہے،اس کے نتیجہ میں انہوں نے 3 ماہ اپنی بحالی ایکشن بائولنگ پر کام کیا،اب ایک نیا ٹیسٹ ہوچکا ہے،اس کی رپورٹ کلیئر ہوئی تو پی سی بی آئی سی سی کو اس کے بارے میں بتائے گا۔
فرض کریں کہ اگر محمد حسنین کا بائولنگ ایکشن کلیئر نہیں ہوا تو کیا ہوگا،انہیں ایک بار پھر اپنے ایکشن بحالی پروگرام میں بھیجا جائے گا،پھر ایک وقت آئے گا کہ ان کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔