میلبورن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ لیک،بڑا جھٹکا۔پاکستان کرکٹ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بری خبر آنے کو ہے۔پیسر محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن کی رپورٹ تیار ہوگئی ہے،آسٹریلیا سے کسی بھی وقت ریلیز ہوجائے گی۔پیسر کا بائولنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں آسٹریلیا میں ہی رپورٹ ہوا تھا،پاکستان میں لاہور میں آئی سی سی منظور شدہ لیب میں ان کا ٹیسٹ ہوا تھا۔پی سی بی نے یہ رپورٹ آسٹریلیا بھجوادی تھی۔
شاہد آفریدی کے ساتھ بدترین سلوک،برا استقبال
آسٹریلیا سے موصولہ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن میں تھوڑی گڑ بڑ کا خدشہ ہے،رپورٹ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے،اس لئے ان پر اب باقاعدہ پابندی اور مستقبل میں ایکشن بہتر کرکے پھر ٹیسٹ دینے کی تلوار لٹکے گی۔
آسٹریلیا سے رپورٹ کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں ہونے والا ہے لیکن ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کے بائولنگ ایکشن کا معاملہ حوصلہ افزا نہیں ہے،اس لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔
پاکستانی پیسر کے لئے یہ خبر کسی بڑے دھچکہ سے کم نہیں ہوگی،اس لئے کہ کم عمران جوان رائٹ ہینڈ پیسر اپنی کاٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر آسٹریلیا جیسے ملک میں بگ بیش کھیلنے گئے تھے۔
جب یہ ایکش رپورٹ ہوا تو پی سی بی اور پاکستان کرکٹ حلقوں کی جانب سے کچھ آفیشل،کچھ غیر آفیشل رد عمل سامنے آیا تھا۔