| | | | | |

محمد حفیظ اب دہلی کا پرچم سر بلند کرنے کے لئے تیار

لاہور،ابو ظہبی، پریس ریلیز

محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لئے تیار.پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی 10 سیزن فائیو کا حصہ ہوں گے.محمد حفیظ اب دہلی کا پرچم سر بلند کرنے کے لئے تیار.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور آل رائونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کی طرف سے میدان میں اتریں گے صہیب مقصود د پہلے سے دہلی بلز کا حصہ ہیں جبکہ محمد عامر، محمد اعظم،وہاب ریاض ،رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں شامل ہیں ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں چھ ٹیمیں 19نومبر کو میدان میں اتریں گی.

ابوظبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری ہو چکا ہے دہلی بلز اپنا پہلا میچ 19نومبر کو ناردن وائیرز کے خلاف کھیلے گی شیڈیول کے مطابق پندرہ دن میں35میچز کھیلے جائے گے لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *