لندن،کرک اگین رورٹ
Image by Twitter
سال بھر کی ٹی 20 کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اسکور کرنے کا نتیجہ،پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا زندگی میں پہلی بار انگلش کائونٹی معاہدہ ہوگیا ہے،اتفاق سے وہ سیزن کے بڑے حصہ کے لئے دستیاب ہونگے۔ایک اور انکشاف بھی ہوا ہے کہ اس معاہدے میں پاکستان کے ہیڈ کوچ اور سابق اسپن کوچ کا بھی ہاتھ ہے۔دونوں ہی اسپنرز ہیں۔
محمد رضوان اگلے سال 2022 میں انگلینڈ کی ٹی 20 بلاسٹ میں ایکشن میں ہونگے،رضوان سے سسیکس کائونٹی نے معاہدہ کیا ہے،وہ اپریل کے شرور سے جولائی کے وسط تک ٹی 20 بلاسٹ میچز کے لئے مکمل دستیاب ہونگے۔
ہر شاخ پہ الو،پی ایس ایل اور آسٹریلیا کا دورہ پاکستان خطرات میں،ذمہ دار صرف پی سی بی
کائونٹی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان کے بارے میں ہمیں بڑا تعارف پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوط ثقلین مشتاق اور سابق بائولنگ کو چ مشتاق احمد نے درست معنوں میں تعارف کروایا ہے۔انہوں ھے دعویٰ کیا ہے کہ گریٹ پاکستانی اسپنرز نے کہا ہے کہ کائونٹی کے ڈریسنگ روم میں ایک بہترین اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
محمد رضوان چند ماہ بعد کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہونگے،ان کے ساتگھ اس سال ظفر گوہر،شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کا بھی مخلتف کا ئونٹیز سے معاہدہ ہوا ہے۔پاکستانی ٹیم اپریل کے بعد جولائی کے وسط تک فارغ ہوگی۔