دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 2 دن سے ہسپتال میں تھے۔سینے کی تکلیف کے باعث انہوں نے آئی سی یو میں وقت گزارا،عین میچ کے روز وہ ملک کے لئے میدان میں تھے۔رضوان نے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور کئے۔فیلڈنگ میں بھی وہ خاصے متحرک رہے۔
الٹی گنگا،چھپے ہاتھ،کیسے پلان،اب کیسے بیان،لیں اب آگئے عمران خان
پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہیں پاکستان کے وہ ہیرو،جنہوں نے ملک وقوم کے لئے کام کیا ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بھی محمد رضوان کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ ان کا اس حالت میں کھیل جانا بڑا کارنامہ تھا۔
سوشل میڈیا پر رضوان کی آئی سی یو میں لیٹے تصویر وائرل ہوگئی ہے اور پاکستانی وغیر ملکی افراد نے رضوان کے جذبہ کی تعریف کی ہے۔
وکٹ کیپر نے سیمی فائنل میں 67 رنزکے لئے 52 بالیں کھیلیں اور 4 چھکے لگائے۔ان سے اس سے کہیں بہتر کی توقع تھی،52 بالز کے بعد ان کا اسکور 80سے 90 کے درمیان ہونا چاہئے تھا۔پاکستان 176 اسکور کرنے،96 پر آسٹریلیا کے 5 آئوٹ کرنے کے باوجود ایک اوور قبل 5 وکٹ سے ہار گیا۔