لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
محمد عامر اور یاسر شاہ کا طنزیہ تبصرہ،ملکی وغیر ملکی پلیئرز نے بزدلانہ اپروچ قرار دے دی۔پاکستانئی ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بائولر محمد عامر اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ذومعنی ٹوئٹس،اپنے مختصر جملوں میں بہت کچھ کہدیا،خاص کر لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر نے جو کہا وہ واقعی سچ ہے۔عامر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔وہ ایسے کھیلے کہ جیسے چیمپئن کھیلا کرتے ہیں۔جب تم اٹیکنگ کرکٹ کھیلو گے تو کچھ بھی کرسکتے ہو۔
پاکستان لاہور ٹیسٹ ہارگیا،آسٹریلیا کی تاریخی جیت،کرک اگین پیش گوئی سچ،ٹیبل پوزیشن
محمد عامر نے پاکستان کی دفاعی اپروچ کی جانب اشارہ کیا ہے جو درست ہے اور حقائق کے قریب ہے۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لکھا ہے کہ ویلڈن آسٹریلیا،مبارک ہو۔اچھا کھیلے۔انہوں نے اور کچھ نہیں لکھا لیکن پاکستان کی شکست پر یاسر شاہ جیسے کھلاڑی کا فوری ٹوئٹ کمال بات ہے،انہوں نے بھی اپنا غصہ نکالا ہے۔یاسر شاہ کو ٹیم سے نکالا گیا،فٹنس کے نام پر انہیں ڈراپ کیا گیا۔جھوٹ بولا گیا۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آسٹریلیا کی جیت کو پیٹ کمنز کے ڈکلیئر کے دلیرانہ فیصلے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
معروف بھارتی کرکٹب کمنٹیٹر ہاشابھوگلے نے پاکستانی ٹیم کے ڈر اور بزدلی کا ذکر کیا ہے،کہتے ہیں کہ ایک جانب پیٹ کمنز اننگ ڈکلیئر کرکے بولڈ سٹیپ لے رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستانی پلیئرز ڈرتے درتے کھیلنے آگئے،اگر یہی سوچ رہے گی تو کتنا بلاک کروگے،ایک روز خود بلاک ہوجائوگے،ایسا ہی ہوا۔
سابق بھارتی کھلاڑی وسیم جعفر نے پاکستانی پچز اور کھلاڑیوں کی دفاعی اپروچ پر تنقید کی ہے اور اسے شکست کا بنیادی سبب قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو مبارکباد دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسے تاریخی اور بڑی سیریز قرار دی ،اس لئے کہ آسٹریلیا نے ایشیا میں 11 سال بعد کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔