کراچی،اسپیشل رپورٹ
پاکستان سپرلیگ 7 کی ڈرافٹنگ سے قبل کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے دھماکے ہونے جارہے ہیں۔پشاور زلمی نے کامران اکمل کی کیٹگری تبدیل کی ہے تو انہوں نے ہلکا پھلکا رد عمل دیا لیکن کراچی کنگز نے جس پلیئر کی کیٹگری کو ہلایا ہے،وہ بے شک ٹیم میں نہیں ہے لیکن وہ ہلکا پھلکا بھی نہیں ہے۔
کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لیفٹ آرم میڈیم پیسر محمد عامر اپنی کیٹگری تبدیل کئے جانے پر خوش نہیں ہیں۔ایک عرصہ سے کراچی کنگز کے ساتھ منسلک چلے آرہے نوجوان پیسر کی ٹیم کے لئے بے پناہ خدمات ہیں۔ایسے ہی رویہ پر وہ قومی کرکٹ ٹیم چھوڑ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 7،کامران اکمل اپنی تنزلی پر رنجیدہ،رد عمل آگیا،حفیظ سیالکوٹ واقعہ پر بول پڑے
اس آنے والے پی ایس ایل ایڈیشن کے لئے محمد عامر کو پلاٹینیم کیٹ سے ہٹاکر ڈائمنڈ میں منتقل کیا گیا ہے،اس پر پیسر ناخوش ہیں۔کراچی کنگز کی انتظامیہ کو وہ یہ بھی آگاہ کرچکے ہیں کہ اب انہیں ریلیز کردیا جائے۔انہوں نے ایک کنڈیشن پیش کی ہے کہ انہیں وائلڈ کارڈ میں پلاٹینیم درجہ میں ڈالا جائے اور یا پھر ریلیز کردیں۔وہ ڈرافٹنگ میں جائیں گے۔
پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تقریب اگلے ماہ کے شروع میں ہوگی۔ایونٹ کا آغاز 27 جنوری اور اور فائنل 27 فروری 2022 کو ہوگا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔