ہوو،کرک اگین رپورٹ
انگلش کائونٹی میں ایک بار پھر شاہین شاہ آفریدی کی 3 وکٹیں،میچ کے دوسرے روزسسیکس ٹیم392 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ وہی ٹیم ہے جس کے لئے پاکستان کے کھلاڑی محمد رضوان ایک روز قبل 31 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی97 رنزکے عوض 3 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،اس کے لئے انہوں نے27 اوورز اور 4 بالیں کیں۔جواب میں مڈل سیکس کے6 کھلاڑی261 پر آئوٹ ہوگئے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی،محمد عامرکا اہم اعلان
محمد عباس نے عامر سمیت 6 شکار کرلئے،شاہین اورحسن کا 3 پر اسٹاپ۔ادھر سائوتھمپٹن میں پاکستان کے تجربہ کار پیسر محمد عباس کی تباہ کن بائولنگ،محمد عامر سمیت گلوسٹر شائرکے 6 کھلاڑی شکار کرلئے۔یوں عباس کی ٹیم ہمپشائر پہلی اننگ کی حد تک چھاگئی ہے۔ہمپشائر نے 342 اسکور بنائے۔عامر نے57 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔جواب میں گلوسٹر شائر ٹیم179 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔محمد عباس نے17 اوورزکئے۔6 میڈن رہے۔45 رنز دے کر 6 کھلاڑی آئوٹ کرگئے۔دوسری اننگ میں ہمپشائر کے 4 کھلاڑی8 2 پر چلے گئے،ان میں سے 3 وکٹیں محمد عامر نے لیں۔اس کے لئے انہوں نے 6 اوورز میں 22 رنز دیئے،میچ میں ان کی اب تک 6 وکٹیں ہوگئی ہیں۔
مانچسٹر میں واروکشائر ٹیم لنکا شائر کے خلاف315 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔حسن علی نے82 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ،جواب میں لنکا شائر کا آغاز اچھا تھا۔127 اسکور کا آغاز کرچکے تھے،کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔اننگ جاری ہے۔