میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی لیجنڈری پلیئر محمد یوسف کا کلینڈر ایئر کا ورلڈ ریکارڈ جوئے روٹ کے ہاتھوں سے دور جانے لگا،سال کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں جوئے روٹ نے اگر چہ ہاف سنچری مکمل کرلی لیکن انہیں ابھی بھی 100 سے زائد اسکور کی ضرورت ہے۔اس دوران روٹ نے ایک اور پلیئر کو ضرور پیچھے چھوڑا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان سیمی فائنل میں کس کے مقابل،بھارت کامقدر پھر افغانستان کے ہاتھ میں
اتوار کو ایم سی جی میں شروع ہونے والے ایشز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم اگر چہ 185 اسکور پر ہتھیار پھینک گئی لیکن جوئے روٹ نے 50 کی اننگ کے ساتھ مزاحمت کی۔اس طرح روٹ کے ہاتھوں سے ایک اور اننگ سلپ ہوگئی ہے اور انہیں محمد یوسف کا کلینڈر ایئر کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے اب بھی 108 اسکور درکار ہیں جب کہ ایک اننگ باقی ہے۔
اتوار کو جوئے روٹ نے ایک کام ضرور کیا۔میچ سے قبل ان کا اس سال اسکور 1630 ہوگیا تھا،وہ15 ویں میچ کی 28 ویں اننگ کھیلنے آرہے تھے۔انہوں نے گریم اسمتھ کے 1656 اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا،جنوبی افریقا کے کپتان نے 2008 میں 15 ہی میچز کی 25 اننگز میں یہ اسکور بنائے تھے۔روٹ کی پیش قدمی اس وقت رک گئی جب وہ 50 کرکے باہر گئے،اس وقت ان کا سال کا مجموعی اسکور 1680 ہوچکا ہے۔اس طرح ویوین رچرڈز کے 1710 تک جانے کے لئے 30 اور پاکستان کے محمد یوسف تک آنے کے لئے اب انہیں 108 اسکور کی ضرورت ہے۔
جوئے روٹ کے لئے اہم نکشاف ہوتا چلے کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے آسٹریلیا میں 13 واں ایشز ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔20 سے زائد اننگز میں اپنے پورے کیریئر میں وہ آسٹریلیا کی سر زمین پر سنچری کبھی نہیں کرسکے،اس طرح ایم سی جی میں بھی ان سے بہتری کی امیدیں کم ہیں۔
پاکستان کے محمد یوسف نے 2006 میں صرف 11 میچز کی صرف اور صرف 19 اننگز میں 1788 اسکور بناکر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جو اب بھی قائم ہے۔