| | | | | | | |

مردہ میچ میں جان ڈالنے اور تاریخ رقم کرنے کی جانب گامزن ساجد علی کا یقین دیکھئے

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش ٹیم کی پہلی اننگ میں اچانک سے سنسنی اور مردہ میچ میں جان ڈالنے والے اسپنر ساجد علی خان نے کہا ہے کہ میدان میں اترے ہی جارھیت کے ساتھ تھے۔طے کرکے آئے ہیں کہ جیت کی جانب جانا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم دونوں اننگز مین بنگلہ دیش کو آئوٹ کردیں گے۔

ڈھاکا ٹیسٹ،چوتھے روز کا کھیل شروع،اوورز طے،آتے ہی گرین کیپس کی بڑی وکٹ گر گئی

منگل کو ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے جب 300 اسکور 4 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی تواس وقت ایسا کچھ گمان نہیں تھا لیکن پھر پاکستانی اسپنر نے اوپر تلے وکٹ گرانا شروع کردیئے۔اگر ایک کھلاڑی رن آئوٹ نہ ہوتا تو اس وقت تک تمام 7 وکٹیں ساجد خان کی ہوتیں۔انہوں نے اب تک 35 رنز دے کر 6 کھلاڑی آئوٹ کردیئے ہیں۔بنگلہ دیشی اننگ 7 وکٹ پر 76 کے ساتھ بریک پر ہے۔درمیان میں آج کی رات باقی ہے۔

آج پچ سے بہت مدد مل رہی تھی۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے
چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹوں سے اعتماد ملا ہوا تھا۔نعمان علی سینئر ہیں، وہ باؤلنگ کے ساتھ مشورے بھی دیتے ہیں۔

کوشش یہی ہے کہ میزبان ٹیم کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرلیں۔ہم صرف جارحانہ انداز اپنائے میدان میں اترے ہیں۔اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ہے میچ جیتیں گے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *