کرک اگین رپورٹ
دنیائے کرکٹ کورونا کی وجہ سے خوفزدہ تو ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے وضع کردہ نئی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اب ہر حالات میں اپنے شیڈول کو آگے بڑھارہی ہے،اس حوالہ سے اپنے پروگرام فائنل کئے جارہے ہیں۔اسی کی ایک مثال اور آئی ہے۔زمبابوے نے دورہ سری لنکا کے لئے اپنے پتے شو کردیئے ہیں۔کریگ ایرون کو کپتانی دی گئی ہے۔زمبابوے کی ٹیم اس ماہ سری لنکا میں جارہی ہے۔3 ایک روزہ میچز 16 جنوری،18 اور 21 جنوری کو ہونگے۔یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی۔
ویسٹ انڈیز نے ڈسمینڈ ہینز کو اپنا چیف سلیکٹر بنادیا ہے،3 عشرے قبل دنیا کی ٹاپ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ہینز موجودہ دور کے ان پلیئرز کی سلیکشن کریں گے جن کی کارکردگی نہایت خراب ترین ہے۔پہلی سیریز آئرلینڈ کے خلاف ہے،اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
پی ایس ایل 7سپلیمنٹری ڈرافٹ،کون باہر،کون جز وقتی دستیاب،مکمل لسٹ
سری لنکا نے اپنے 3 پلیئرز پر عائد پابندی کی مدت کم کرتے ہوئے انہیں کھیلنے کی جازت دے دی ہے۔ گونا تھیلاکا،مینڈس اورڈکویلا کی سزا سے 6 ماہ کی نرمی کی گئی ہے لیکن اگر ان تینوں میں سے کسی نے بھی کوئی خلاف ورزی کی تو 6 ماہ کی یہ سزا بھی بحال ہوجائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس سال بھی انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کھیلیں گے۔لیگ کے ٹوئٹر اکائونٹ نے ان کی ایک یاد گار تصویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ کس پلیئر کے ساتھ آپ تصویر بنوانا پسند کریں گے۔ایک اور پاکستانی پیسر نسیم شاہ کے بھی کائونٹی معایدے کی اطلاعات ہیں۔اس طرح اس بار کافی تعداد میں پاکستانی پلیئرز انگلش وکٹوں پر ایکشن میں ہونگے۔