لاہور،لندن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف اکلوتے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ففٹی پلس اننگز یاد گار بن گئی،اس لئے کہ انہوں نے تینوں فارمیٹ کی اننگز میں مسلسل 50 سے زائد اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔وہ66 رنزبناکر گئے ہیں۔
اس حوالہ سے میچ کی رپورٹ الگ سے ہوگی،اتفاق سے آج لندن میں دی ہنڈرڈ کا ڈرافٹ سیشن ہوا،اس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 125 ہزار پائونڈز میں لسٹڈ تھے لیکن کسی ٹیم نے انہیں نہیں خریدا ہے،اس حوالہ سے مختلف باتیں ہورہی ہیں۔مثبت تجزیہ نگار یہ بولتے دکھائی دیئے ہیں کہ بابر اعظم سمیت کسی بھی پاکستانی کو پک نہ کیے جانے پر زیادہ ٹوئٹس نہ کریں،پاکستان کی سری لنکا میں سیریز ہے،وغیرہ وغیرہ۔
آئی سی سی کو شکایت،53 پر ڈھیر،آئی پی ایل،پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچ،اہم خبریں
ایسا ہر گز نہیں ہو تا کہ ایک سیریزکی وجہ سے پورے ملک کے کھلاڑی پک نہ کیئے جائیں۔
وہاب ریاض سلیکٹ ہیں،ٹیم میں نہیں ہیں۔نسیم شاہ کو لیا گیا ہے ،وہ تو پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔اس لئے یہ خیال کرنا کہ سیریز وجہ بنی ہوگی،ایسا کچھ نہیں ہے۔
خیال یہ ہے کہ پاکستان کی غیر ملکی سفارتکاری کے اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔صاف دکھائی دے رہا ہے کہ اسکے جھٹکے لگائے جارہے ہیں،اگر ابھی سے یہ حال ہے اور پاکستان کے آج جکے حالات بھی آگے ایسے ہی رہےتو پھر انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے سوچ و بچار ابھی سے کرنی ہوگی۔