لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے جہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالہ سے خوشی کا اظہار کیا،15 سے 20 دن کے نوٹس پر سب تیاری ہوئی،کرائوڈ نے اتنی گرمی آکر اپنی محبت کا اطہار کردیا ہے۔مستقبل میں ملتان کو کیا دیں گے،رمیز راجہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز میں سے ملتان کو دینے کی بات مشکوک انداز میں کی ہے۔
رمیز راجہ تبدیلی کی ہیڈلائنز پر برس پڑے،بھارتی خبریں چلانے کا شکوہ
ملتان میں میچز،رمیز راجہ ٹی 20 سے ٹیسٹ میچ پر آگئے،بھارت کی دعوت کا انکشاف۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ پر 2 ٹیمیں متعارف کروادیں گے،بھارت کے حوالہ سے یہی کہوں گا کہ میں نے بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے بات کی ہے کہ ہم آئی سی سی میں 3 کرکٹرز ہیں،اب ہمیں کچھ مختلف کرنا ہوگا،مجھے بھارتی بورڈ کی جانب سے 2 بار آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت ملی ہے۔گزشتہ سال بھی اور اس سال بھی،ابھی حال ہی میں موقع ملا ہے کہ میں فائنل دیکھنے جاتا۔میں اس لئے نہیں گیا کیوں کہ کرکٹ فینز نے بیڑا غرق کردینا تھا۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ کرکٹ نہیں ،سیاسی مسئلہ ہے۔کرکٹ کا مسئلہ ہوتا تو2 منٹ میں میں حل کردیتا۔سیاسی معاملات ہیں،اس لئے کیا کہہ سکتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے بولا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس کو میں نے خط لکھے،رابطے کئے،کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔میں پھر بھی یہی کہوں گا کہ ہم نے 250 کرکٹرز کو جاب دی ہوئی ہے،اس میں بے روگاری والی بات تو اب ختم ہوگئی ہے۔اس کے لئے مزید بھی کام جاری ہے۔
ملتان میں 70 کمرے،لاہور میں 30 کمرے کرکٹ اسٹیڈیمز کے قریب بنانے کے منصوبے ہیں۔نئے میدان بنانا چاہتے ہیں،اب لاہور کے لئے 28 ہزار تماشائیوں کے گجنائش والے اسٹیڈیم کو ناکافی سمجھیں۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ اب دیگر شہروں میں میچز ہونے چاہئیں۔ملتان میں آگے دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے،کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ دیاجائے،ورنہ کم سے کم ایک ٹیسٹ میچ تو ضرور وہاں ہو۔
رمیز راجہ بہت کچھ نیالے آئے،پی سی بی فلاحی ادارہ،اہم اعلانات
کرک اگین اندازا لگاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچزمیں سے ایک یا 2 میچز ملتان میں تب ہی ممکن ہوسکیں گے،جب انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور اس کے ہائی کمیشن کی جانب سے کلیئرنس ہوگی،ایسا لگتا ہے کہ تاحال نہیں ہے،اب اگر ایسا ہی ہوا تو پھر رمیز راجہ نے اگلے شیڈول پر بات کردی ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ وہاں ہو۔پاکستان نے 5 ہوم ٹیسٹ میچزکھیلنے ہیں۔3 میچز انگلینڈ اور 2 میچز نیوزی لینڈ کے خلاف ہوں گے،ان میں سے کوئی ایک ہوگا۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی میں 4 ملکی کپ کی بات ختم نہیں ہوئی ہے۔جولائی کے اجلاس میں بات ہوگی،میں دبنگ انداز میں یہ مقدمہ لڑوں گا۔آئی پی ایل دورانیہ بڑھا ہے،اس کے لئے بات کرنے کا مناسب مقام آئی سی سی پلیٹ فارم ہے،وہاں بات ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جب فینز ساتھ ہوں،پرفارمنس بولتی ہو تو ایسے میں کسی کے لئے پی سی بی چیئرمین بدلنا مشکل ہوتا ہے۔میرا تو یہی خیال ہے لیکن شہباش شریف وزیر اعظم پاکستان ہیں اور پی سی بی پیٹرن انچیف ہیں،آخری فیصلہ ان کا ہی ہوگا۔