دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر میتهیو ہیڈن نے قرآن پاک کی تلاوت شروع کردی ہے اور اس کا کریڈٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو دیا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس قرآن پاک کا انگلش ایڈیشن کیسے آیا.
آسٹریلیا کے ماضی کے بڑے بیٹر میتهیو ہیڈن ان دنوں پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بطور بیٹنگ مینٹور و کوچ موجود ہیں. ورلڈ ٹی 20 کے لئے ان کی خدمات لی گئی تھیں.
ہیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک روز میرے کمرے میں دستک ہوئی تو دیکھا محمد رضوان موجود تھے. ان کے پاس کچھ تھا. انہوں نے مجھے کہا کہ یہ قرآن پاک کا انگلش ایڈیشن ہے.یہ آپ کے لئے ہے. میں حیران رہ گیا.اس کے بعد ہم کتنی دیر بیٹھے باتیں کرتے رہے. رضوان نے بہت سی پیاری باتیں کیں.
ہیڈن کہتے پیں کہ میں کرسچن ہوں اور وہ مسلمان .اس کے باوجود سب اچھا لگ
ہیڈن نے بتایا ہے کہ میں روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں اور باقاعدہ کرتا ہوں.