دبئی،کرک اگین رپورٹ
میں چیئرمین ہوں،ٹکٹ ماسٹر نہیں،رمیز راجہ کادبئی اسٹیڈیم کے باہرتعارف۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی کرکٹ فینز کی رمیز راجہ سے ٹکٹس کے لئے درخواستیں،ساتھ میں سفارش کی اپیل ،پی سی بی چیئرمین نے بات ایسے لیفٹ کی،جیسے بال لیفٹ کی جاتی ہے۔
ایشیا کپ فائنل کے آغاز سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ کے وقت رمیز راجہ جب داخل ہورہے تھے تو وہاں سائیڈ پر موجود پاکستانی فینز نے انہیں دائیں بائیں سے گھیر لیا۔
ایشیا کپ فائنل،ٹاس پاکستان کا،فائنل جیتنے کی امیدیں روشن
کرکٹ فینز بار بار ٹکٹ اور ٹکٹ کی سفارش کا کہہ رہے تھے۔رمیز راجہ نے ایک ہی جواب دیا کہ
میں چیئرمین ہوں،ٹکٹ ماسٹر تو نہیں ہوں۔
اس کے ساتھ ہی رمیز راجہ میدان میں داخل ہوگئے۔فینز دیکھتے ہی رہ گئے۔