| | | | | | | |

نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ٫سٹیون سمتھ کی تنزلی

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد خاصی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔سابقہ رینکنگ کے مطابق بیٹرز رینگنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین 912 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے897 کے ساتھ جوئے روٹ دوسرے اور884 کے ساتھ سٹیون سمتھ کا تیسرا نمبر تھا۔

بدھ کی شام جاری ہونے والی نئی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نئے پیسر بولینڈ نے ڈیبیو میچ کے ساتھ ہی 74 ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے۔آسٹریلیا ہی کے پیٹ کمنز واحد گیند باز ہیں جو اپنی ریٹنگ میں 900پوائنٹس سے آگے ہیں۔پہلی پوزیشن قائم ہے

میلبورن ٹیسٹ میں سنگل اسکور کرنے والے لبوشین کا بھی پہلا نمبر بحال ہے۔اسٹیون اسمتھ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔چوتھا نمبر ہوگیا ہے۔

بیٹنگ میں جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ییں۔پاکستان کے بابر اعظم کا 9واں نمبر ہے۔انگلینڈ کے جمی اینڈرسن بائولرز میں 3 درجہ ترقی کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں ۔شاہین آفریدی کی تیسری پوزیشن ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *