کولمبو،لاہور:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب منگل کی علی الصبح لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو کرکٹ فینز کو ان سے کوئی شکایات دکھائی نہیں دیں۔ایشیا کپ فائنل میں شکست ایک بڑی بات تھی ،فینز کا غصہ ہوسکتا تھا ،ایئرپورٹ پر سکیورٹی سخت تھی،اس کے باوجود بھی کرکٹ فینز بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے،یہی نہیں بلکہ انہوں نے قومی کپتان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
شرجیل خان کا بیٹ گھوم گیا،قومی ٹی 20 کپ کی پہلی سنچری
ادھر ایشیا کپ چیمپین سری لنکا کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔عوام کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ سے لے کر روڈز تک محبتیں نچھاورکردیں۔
ادھر پاکستان میں جب نسیم شاہ ایئرپورٹ اترے تو انہیں سکیورٹی دستنے نے فل پروٹول کم اور سکیورٹی میں زیادہ رکھا،ہاتھ پکڑ کر انہیں جلدی سے ایئرپورٹ سے نکالا گیا،۔نسیم شاہ اصل میں تو ہیرو تھے لیکن بات یہ کہ افغانستان کے خلاف انہوں نے پاکستان کو جتوایا تھا،افغان فینزکی جانب سے پاکستانیوں پر جس جرح شارجہ اسٹیڈیم میں حملہ ہوا تھا،شاید اس کےا ثرات یہاں پاکستان میں محسوس کئے جارہے تھے،اس لئے نسیم شاہ کو جلدی سے سائیڈ لائن کیا گیا۔
ایشیا کپ ہارنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن آمد شروع
ایشیا کپ کے زیرو پلیئر آصف علی کے ساتھ کرکٹ فینز نے سلیفیاں لی ہیں۔آصف علی پورے ایونٹ میں ناکام گئے ہیں۔