چیلمسفرڈ،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
نیوزی لینڈ انگلینڈ میں ٹیسٹ سے قبل وارم اپ ٹیسٹ میں ناکام۔کیویز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ سے قبل بڑے ٹیسٹ میں منہ کی کھانی پڑی۔نیوزی لینڈ 2 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل وارم اپ میچ ہارگیا ہے۔چیلمسفرڈ میں کائونٹی سلیکٹ الیون نے7 وکٹ کی جیت اپنے نام کی۔
آئی پی ایل فائنل آج،کوہلی کا بڑا ریکارڈ جوس بٹلر کے بیٹ پر
آخری روز اتوار کو کیوی گیند باز مکمل طور پر ناکام ہوئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر شکست نہ ٹال سکی۔بین کمپٹن نے دیر ہی نہیں کی،5 ویں سنچری جڑی،اس سیزن کی 5 ویں سنچری بڑی بات بن گئی ہے،اس طرح انہوں نے اس سیزن میں مئی ختم ہونے سے قبل 1000 فرسٹ کلاس اسکور مکمل کرلئے ہیں۔ایک وقت تھا کہ یہ اعزاز شان مسعود کو ملنے والا تھا،گزشتہ 5 ہفتوں سے اس کی پیش گوئی ہورہی تھی کہ شان مسعود یہ اعزاز حاصل کریں گے۔آخری میچ میں وہ ناکامی کے بعد یہ سنگ میل عبور نہ کرسکے۔
واپس آنے ہیں میچ کی جانب۔کائونٹی سلیکٹ الیون نے 264 رنزکا ہدف صرف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔کمپٹن نے 119 رنزکی اننگ کھیلی۔کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کی2 وکٹیں رہیں۔ٹم سائوتھی،گرینڈ دی ہوم اورنیل ویگنار مکمل ناکام گئے۔