آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کرکٹ ورلڈ ٹی 20 کے لئے ٹیم منتخب نہ کرسکا،مزید تاخیر،وجہ دلچسپ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیموں کا قریب اسکواڈ سامنے آگیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور نہ ہی آئی سی سی کو جمع کروائی ہے،اس کی ڈیڈ لائن بھی گزرچکی ہے۔15 ستمبر آخری تاریخ تھی۔
آئی سی سی کی مقرر کردہ آخری تاریخ 15 ستمبر کو پہلے افغانستان،پھر پاکستان اور اس کے بعد زمبابوے نےاپنے اسکواڈز جاری کئے تھے۔ان سے قبل تمام بڑی ٹیمیں اپنے ترکش ظاہر کرچکی تھیں۔کیوی ٹیم باقی تھی۔خیال تھا کہ اس کا اعلان بھی ہوجائے گا۔
ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان
کرک اگین تحقیق کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑی پورے نہیں کرپارہا۔سنٹرل کنٹریکٹ کے مققرہ تعداد کے پلیئرز ہی پورے نہیں ہوسکے۔پہلے لیفٹ ہینڈ پیسر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل جنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کیا تھا،اس کے بعد رائٹ ہینڈ آل رائونڈر گرینڈ ڈی ہوم نے بھی سائن نہیں کیا۔خالی جگہ پر کیا ہونے تھیں کہ آج 16 ستمبر کو ایک اور معروف پلیئر جمی نیشام نے بھی کیوی بورڈ کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے اب بلیئر ٹکر اور فن ایلن کو پیشکش کردی جو انہوں نے قبول کی ہے۔
نتیجہ میں نیوزی لینڈ بورڈ نے آئی سی سی سے اسکواڈ کے اعلان میں 5 روز کی مہلت لی ہے۔ٹیم کا اعلان اب 20 ستمبر کو ہوگا۔ورلڈٹی 20سے قبل بلیک کیپس کا پہلا امتحان اپنے ملک میں 7 سے 14 اکتوبر تک 3 ملکی ٹی 20 کپ کا ہے۔اس میں بنگلہ دیش اور پاکستان شریک ہونگے۔